Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : علیگڑھ مسلم سکول کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب

ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علی گڑھ مسلم سکول کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے، بچوں کے بہتر کیلئے اس تاریخی تعلیمی ادارے کے کلاس رومز، لیبارٹریز اور عمارت کی تزئین و آرائش ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی گڑھ سکول کی مخلتف برانچز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور سی ای او ایجوکیشن فیض عباس خان نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ علی گڑھ مسلم سکول کا تاریخی تعلیمی مقام بحال کرینگے۔ضلعی انتظامیہ نے نجی سیکٹر کے تعاون سے تعلیمی نصاب اور فیکلٹی کو مثالی بنایا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید طرز پر پلے ایریاز اور آرٹ سنٹر بھی قائم کیا جارہا ہے جبکہ علی گڑھ سے ملحقہ کمرشل اراضی کو تعلیمی مقاصد کیلئے ہی استعمال کیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button