علی گڑھ سکول کو مثالی درسگاہ بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے علی گڑھ سکول کو مثالی درسگاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نجی سیکٹر کے تعاون سے سکول کی بلڈنگ اور کلاس رومز کی تزئین و آرائش اور معیار تعلیم عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی گڑھ سکول کی انتظامیہ اور ضلعی حکام کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ علی گڑھ سکول کے معاملات میں شفافیت کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائے گا ، جس میں ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے بااثر نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ علی گڑھ سکول میں زیر تعلیم بچوں کی مثالی تعلیم و تربیت کیلئے فیکلٹی اور نصاب بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ اس درسگاہ کو جدید خطوط پر آراستہ کیا جاسکے۔
قبل ازیں اجلاس میں علی گڑھ سکول کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔