Breaking NewsSportsتازہ ترین
آل پاکستان انٹر بورڈز گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

تعلیمی بورڈ ملتان کی میزبانی میں آل پاکستان انٹر بورڈز گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔
افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے مردان کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی، ملتان بورڈ کیمپس گراؤنڈ پر جاری ایونٹ میں میزبان ملتان ۔لاہور۔فیصل آباد اور مردان بورڈز کی ٹیمیں شریک ہیں۔
سپورٹس انچارج ملتان بورڈ ملک نثار احمد نے بتایا کہ سنگل لیگ کی بنیاد پر چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک لیگ میچ کھیلیں گی، اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹیم چیمپئن قرار پائے گی ۔
میچ آفیشلز پینل نعیم اللہ ۔ندیم بھٹہ ۔ غضنفر راں اور محمد قیصر پر مشتمل ہے۔