آل پاکستان انٹر بورڈز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ملتان بورڈ کے کیمپس گراؤنڈ میں شروع ہوگئی
افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے بنوں کو 8 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس سے شکست دے دی، ایونٹ میں ملتان اور لاہور بورڈ کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔
سنگل لیگ بنیاد پر کھیلی جانیوالی چیمپئن شپ میں چاروں ٹیمیں ایک دوسرے خلاف ایک ایک لیگ میچ کھیلیں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ٹیم چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔
قبل ازیں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی دل نواز آڈٹ آفیسر ملتان بورڈ اور حافظ فدا حسین ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کا چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔
آرگنائزنگ سیکرٹری و سپورٹس انچارج ملتان بورڈ نثار ملک نے ایونٹ بارے بریفنگ پیش کی۔
اس موقع پر تعلیمی بورڈ ملتان ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عمران، سینئر نائب صدر محمد یونس صدیقی اور غلام عباس بھی موجود تھے۔
دریں اثناء چیمپئن شپ میں ریفریز کے فرائض غازی شیر اور ندیم بھٹہ انجام دے رہے ہیں۔ ٹیبل آفیشلز میں راؤ عمر حیات اور نعیم اللہ خان شامل ہیں۔