Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کے چھٹے کانووکیشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کا چھٹا کانووکیشن 4 دسمبر کو ہونے جارہا ہے، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تقریب متی کیمپس کے ہال میں منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی چانسلر انجینئر بلیغ الرحمان ہوں گے۔

اس سلسلے میں اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے رپورٹ پیش کی اور شرکا بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لئے تمام مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

استقبالیہ کمیٹی نے چانسلر کے استقبال کےلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ڈگری لینے والی طالبات کو شرکت کے دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں، اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین دسمبر کو کانووکیشن کی ریہرسل میں شرکت کریں، سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے سیکورٹی ونگ کو ایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی بریفنگ تیار کرلی ہے، اور پراجیکٹ کے افتتاح کے سائٹ بھی تیار کرلی گئی ہے ، 4 دسمبر کو تمام فیکلٹی ممبران اور عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

وائس چانسلر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ کانووکیشن کسی بھی یونیورسٹی کی پہچان ہوتا ہے، سٹوڈنٹس کے لئے ایک یادگار تقریب بھی، اس لئے انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی جائے۔تمام شعبے اپنا کردار بخوبی نبھائیں تاکہ مہمان ایک اچھا تاثر لیکر اس یونیورسٹی سے جائیں

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، چیئر پرسنز، ریحان قادر، محمد اعظم بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button