Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن کرانے کی تیاریاں مکمل

زکریا یونیورسٹی کی آفیسر ایسوسی ایشن کے الیکشن کےلئے مشاورت مکمل، رجسٹرار کو شیڈول جاری کرنے کا مراسلہ ارسال کردیا۔

زکریا یونیورسٹی کی آفیسر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں حائل مسائل دور ہوگئے ، اور متفقہ طور پر ایس او پیز تیار کرلئے گئے۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی کےںآفیسرز کا اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر کی صدارت میں منعقد ہوا ، جبکہ سیکرٹری اے ڈی عامر نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ۔

متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ کیمپس میں اب آفیسرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لئے اب باقاعدہ الیکشن کے ذریعے نمائندے چنے جائیں۔

ووٹ کا حق گریڈ 17اور اس سے زائد افسروں پر ہوگا، اور ان ووٹرز کا نام ایسوسی ایشن کی فنڈز کٹوتی لسٹ میں ہونا ضروری ہے، الیکشن میں صرف گروپ حصہ لے سکیں گے، ہر گروپ میں کم سے کم 13ممبران کا ہونا ضروری ہے ، گروپ کی رجسٹریشن فیس 25ہزار روپے جبکہ تجدید فیس 5ہزار روپے مقرر کی گئی۔

الیکشن کمیشنر رجسٹرار زکریا یونیورسٹی ہوں گے، جبکہ معاون الیکشن کمیشنر ایڈیشنل کنٹرولر محمد اقبال اور ڈاکٹر خواجہ محمد خان ہوںگے۔

الیکشن کمیشن 21 دن کے اندر انتخاب مکمل کرکے جیتنے والے گروپ کا نوٹیفکیشن جاری کریے گا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رجسٹرار الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھا جائے کہ وہ فوری طور پر الیکشن کا شیڈول جاری کریں۔

اجلاس میں خواجہ خان محمد ، زاہد محمود ،
فضل الثہی ، مظفر احمد ، عمران شیخ منور جعفری ، خلیل کھور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button