Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان: پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، افتتاحی تقریب کی تمام ٹکٹیں فروخت

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ میں ملتانیوں کی دلچسپی ،پہلے میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے، اور باقی چار میچوں میں بھی ہاؤس فل کا بورڈ لگ گیا

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں شہریوں کی دلچسپی بڑھ گئی، ملتانیوں کے شوق کا اندازاہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے، کہ ایونٹ کے پہلے میچ کے 24ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں ، فروخت کنندہ ویب سائٹ نے پہلے میچ کے مزید ٹکٹس نہ ہونے پر معذرت کرلی ہے۔

ان ٹکٹس میں وی وی آئی پی انضمام الحق انکلویر کی ٹکٹ کی قیمت 518 ہزار روپے تھی، اس کے علاوہ فضل محمود ، عمران خان انکلوئیر کی 6 ہزار، وسیم اکرم اور الٰہی برادرزکی 2 ہزار روپے ، جبکہ جاوید میاں داد اور ظہیر عباس 3،3 ہزار روپے ، جبکہ مشتاق احمد انکلویئر کی ٹکٹ کا ریٹ 1ہزار روہے رکھا گیا تھا۔

وقار یونس انکلوئر کی ٹکٹ فروخت کے لئے رکھی ہی نہیں گئی ہیں۔
تمام ٹکٹیں صرف بارہ گھنٹے میں فروخت ہوگئی، اور ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا، جس کے باعث شائقین کرکٹ کو باقی میچوں کی ٹکٹوں کی خریداری میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے مابین کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button