ویمن یونیورسٹی میں یوم اقبال منایا گیا
ویمن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئر کے زیر افیئر کے زیر اہتمام یوم اقبال جوش خروش سے منایا گیا۔
اس سلسلے میں علامہ اقبال کے 146واں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدرات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز نے شرکت کی ۔
یوم اقبال کی مناسبت سے طالبات نے شاعرِ مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر کیں، اور کلام اقبال کو ترنم کے ساتھ پڑھ کر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم کا کہنا تھا کہ اگر اقبال نہ ہوتے تو برصغیر کے مسلمانوں کے پاس وہ ایٹمی طاقت نہ ہوتی جو پاکستان کی صورت میں ظاہر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام پر اقبال کے کلام کے گہرے اثرات پر اہم اہل پاکستان بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں ، علامہ محمد اقبال کی تعلیمات صرف زندگی کے عمومی طور پر طریقوں کی جانب ہی ہماری راہنمائی نہیں کرتیں بلکہ ہمارے عہد کے مسائل کا حل بھی پیش کرتی ہیں علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرکے آج کی نوجوان نسل اپنی زندگی کو ایک بہترین زندگی میں بدل سکتے ہیں، اور اس میں بالخصوص طالبات کو علامہ اقبال کی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال سچے عاشق رسول تھے ان کے کلام پاک قرآن اور احادیث کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا ۔
تقریب میں یونیورسٹی کا ترانہ بھی پیش کیا اور طالبات نے بھی تقاریر سے طالبات کا جوش بڑھایا اس تقریب کی میزبانی ڈاکٹر اسماء اکبر نے کی ۔