Breaking NewsEducationتازہ ترین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچنگ اسامیوں کا اعلان کر دیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 29 اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی کے حامل امیدوار 8 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
پروفیسر کی 20 اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 5 اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ پروفیسر کی 7 اور لیکچرار کی 6 اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔کیمسٹری، ریاضی، سٹیٹسٹکس،انگریزی،ماس کمیونیکشن، سوشیالوجی، قرآن و تفسیر،شریعہ،ایگریکلچرل سائنسز، اکنامکس،سپیشل ایجوکیشن،پاک سٹڈیز،انوائرمنٹل سائنسز،بزنس ایڈمیشن سمیت دیگر مضامین کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
شارٹ لسٹڈ امیدواروں کا تحریری امتحان اور انٹرویو ہوگا۔