Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

الائیڈ بینک نے طلباء پر قیامت ڈھادی

الائیڈ بینک نے بیرون ممالک ایم بی بی ایس کرنے والے طلباء وطالبات پر قیامت ڈھادی ۔

گزشتہ مہینوں میں کی گئی ٹرانزیکشنز کے ٹیکس کی مد لاکھوں روپے کاٹ لئے

تفصیل کے مطابق روس سمیت بیرون ممالک مختلف ریاستوں میں ہزاروں پاکستانی طلباء وطالبات اس وقت زیر تعلیم ہیں، جن کی تعلیمی فیس اور دیگر اخراجات کے لیے ان کے گھر والے ان کو رقوم بھیجتے ہیں۔

رقم پر الائیڈ بینک نے بغیر بتائے طلباء کے اکاؤنٹ سے بغیر کسی پیشگی نوٹس، اطلاع 50 ہزاروپے سے لیکر 2 لاکھ روپے کاٹ لئے ازبکستان ، کرغزستان و دیگر ممالک میں موجود ہزاروں پاکستانی طلباء اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ جن کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بینک والوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے مذکورہ رقوم کاٹی گئی ہیں۔

جب کہ طلباء کا موقف ہے کہ یہ بینک سٹیٹمنٹ کے مطابق جب گزشتہ سیمسٹر کی فیس کی ادائیگی کی گئی تھی تو ڈالر تب نہیں بڑھا تھا، اور اس وقت بھی اس وقت کےڈالر کے ریٹ کے حساب سے ٹیکس کی مد رقم کاٹی گئی تھی 6 ماہ بعد گزشتہ ٹرانزیکشنز جن کی ادائیگی کی مد ٹیکس کاٹا جا چکا ہے ، پھر سے دوبارہ ٹیکس لینا غیر قانونی ہے اس بارے میں ملتان کے بینک حکام کا کوئی واضح رد عمل نہیں آیا یے۔

طلباء وطالبات اور پاکستان میں مقیم ان کے والدین نے سٹیٹ بینک آف پاکستان ، وزیراعظم شہباز شریف ، اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الائیڈ بینک کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف نوٹس لیں، اور محنت سے کمائی گئی رقم کی واپسی کو یقینی بنائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button