Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : امریکن ریسرچ گرانٹ سے آگاہی بارے دو روزہ لیکچر شروع ہوگیا

ویمن یونیورسٹی ملتان میں امریکن ریسرچ گرانٹ سے آگاہی بارے دو روزہ لیکچر شروع ہوگیا، جس کا اہتمام ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اورک اور سینٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ نے امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کے باہمی اشتراک سے کیا جس کی فوکل پرسن رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان تھیں جبکہ آرگنائزر ڈاکٹر ملکہ لیاقت اور ڈاکٹر کنول رحمان ہیں۔ ایونٹ کی مہمان خصوصی امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ریسرچ کسی بھی ادارے کی پہچان ہوتی ہے، یونیورسٹیوں کی رینکنگ ان کی ریسرچ پراڈکسٹ سے کی جاتی ہے، خوشی کی بات ہے کہ امریکا کی مختلف سوسائٹیز کی طرف سے پاکستان طلبا وطالبات اوراساتذہ کی قابلیت میں اضافے کےلئے سکالر شپ گرانٹ فراہم کی جاتی ہیں، ان گرانٹس کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے اوراس سے کیسے مستفید ہوا جاسکتا ہے، ڈاکٹر فرحت حق آگاہی دینے کےلئے ویمن یونیورسٹی آئیں ہیں جو یقینا اس یونیورسٹی کی اساتذہ کےلئے سود مند ثابت ہوں گی۔

ڈاکٹرفرحت حق نے کہا کہ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز ، جو 1973 میں قائم ہوا، ایک دو قومی تحقیقی اور تعلیمی ادارہ ہے جس کا مشن امریکہ کی تاریخ، ثقافت، تعلیم کو پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے، اور پاکستان کے تعلیمی مطالعہ کو فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان علمی تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔2022-2023 میں ایک سوسائٹی نے 200 سے زیادہ اسکالرز کو تقریباً2 ملین ڈالرسے نوازا، اور 2023-2024 میں ںسکالرشپ دئیے جائیں گے، مختلف شعبوں میں پندرہ گرانٹ یا فیلوشپ پروگراموں میں سکالر شپ کا اعلان کیا جائے گا۔

پہلے روز ڈاکٹر فرحت حق نے امریکی مطالعہ کا انتخاب، آئینی ڈیزائن کے معاملات، تنازعات، بحیثیت قوم ارتقائی نقطہ نظر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور طالبات موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button