ایل ایل بی کے طلباء کےلئے بڑا اعلان
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی( تین سالہ پروگرام )سال 2016 ,2017 اور 2017,2018 میں ان الحاق شدہ لاء کالجز جنہیں وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بحوالہ خط نمبری DFZ/JIT,BZU/2023/5907 تاریخ 9-7-23 و بطور خاص قائم کردہ کمیٹی اپنی رپورٹس میں کلیئر قرار دے چکی ہیں میں داخلہ لینے والے اُمیدواران جنہوں نے بالترتیب حصہ دوئم پہلا سالانہ امتحان 2020 و حصہ سوئم پہلا سالانہ امتحان 2021 کے لیے اپنے داخلہ فارم متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کی ضروری تصدیق کے بعد دفتر کو ارسال کیے ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کالج سے کم از کم تین اساتذہ کے مکمل کوائف کے ساتھ( نام ، شناختی کارڈ رابطہ نمبر مضامین کی تفصیل کے ساتھ )جن سے تعلیمی سال کے دوران مضمون ؍مضامین پڑھے ہیں سے اس امر کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ مورخہ 31-1-24 تک مہیا کریں کہ ان مضامین میں انہوں نے مطلوبہ تعداد میں کلاسیں پڑھیں ہیں، اور حاضری پوری کی ہے بصورت دیگر انہیں رول نمبر سلپس کا اجراء ممکن نہ ہوگا.