Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انصاف ایلمنٹری سکول ماڑی منگومل بنگل والا میں سالانہ تقریب نتائج و تقسیم انعامات

گورنمنٹ انصاف ایلمنٹری سکول ماڑی منگومل بنگل والا میں سالانہ تقریب نتائج و تقسیم انعامات منعقد کی گئی، جس میں طلبا وطالبات کے ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی ۔

نتائج کے اعلان کے مطابق سکول کے نتائج سوفیصد رہے ، کوئی بھی طالبعلم فیل نہیں ہوا ۔

نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں ٹرافیاں اور میڈل تقیسم کئے گئے۔

اس موقع پر ہیڈ ماسٹر انجینئر ذیشان نے بتایا کہ سکول کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنا کےلئے کاوشیں جاری ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت آج کے نتائج ہیں۔

سکول میں طلبثامیں تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں تاکہ طلبا کی ذہنی نشوونما ہوسکے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین شہر سیٹھ جمشید، نعیم اقبال، راو دانیال ، سعید خان بلوچ اور عبدالرشید بھٹی نے کہا کہ نوجوان ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کے بعد سکول کے ماحول میں بہتری آئی، اب بچے شوق سے سکول آتے ہیں، ہرمثبت کام میں سکول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button