Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دوسری سالانہ گل داؤدی کی نمائش کا آغاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دوسری سالانہ گل داؤدی کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا۔

نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر لگائے گئے مختلف سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباء و طالبات سے نمائش کے مختلف امور پر گفتگو کی۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے گل داودی نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ طلباء وطالبات نے اپنے اندر چھپی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر رمضان نے جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو سراہا اور اسے بہت ہی کامیاب نمائش قرار دیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دونوں ادارے مل کر اسی طرح کی تخلیقی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید بڑے پیمانے پر کروائیں گے۔

اس دوران وائس چانسلرز طلباوطالبات میں گھل مل گئے اور طلبا و طالبات سے مفید قسم کی گفتگو شنید کی۔

اس نمائش کو پروجیکٹ مینیجر ٹی ڈی ایف
ڈاکٹر غلام سرور، سینئر وائس پریزیڈنٹ ملتان چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری ندیم احمد شیخ ، نیہون نوجیکو جاپان، رومان واسع نے خاص طور پر اس نمائش کو سراہا۔

اس کے علاوہ غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی ملتان،ڈی ایچ اے ملتان کنٹونمنٹ بورڈ ملتان، ایمرسن یونیورسٹی، فلوریکلچر انسٹیٹیوٹ ملتان،اسٹیٹ مینجمنٹ،شعبہ ہارٹیکلچر زرعی یونیورسٹی ملتان اور چوہدری ندیم نے مختلف سٹالز سجائے۔

اس موقع پر ڈی ایچ اے ملتان کا اسٹال خصوصی توجہ کا مرکز رہا، آنے والے مہمانوں نے اسے خوب سراہا۔

یہ نمائش 9 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button