Breaking NewsSportsتازہ ترین
سالانہ سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ : ضلعی سطح کے مقابلہ جات کا آغاز ہو گیا
سالانہ ڈسٹرکٹ سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ ضلعی لیول میں گورنمنٹ عطاء فیض عام ہائی سکول نے بیس بال کا فائنل جیت لیا، مسلم ہائی سکول نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔
فٹبال میں گورنمنٹ ہائی سکول مڑل کی ٹیم نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول وینس شجاع آباد رنر اپ رہا۔
بیڈمنٹن کے فائنل میں مسلم ہائی سکول نے ملت نیو ملتان سکول کو شکست دی۔ رسہ کشی کے فائنل میچ میں جامع العلوم نے سمیجہ آباد سکول کو شکست دی۔
ٹیبل ٹینس کے فائنل میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ شجاع آباد نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔