ایئر یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹول شروع ہوگیا
ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔
تفصیل کے مطابق ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول 2024 کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتالوں ویران ہوتے ہیں۔
کھیل ایک بہترین ورزش ہے جس سے انسان کو مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کھیل وزن کو قابو کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور تناؤ کی سطح کو قابو کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ یہ رورل لیول اپنی نوعیت کا اپنا ایونٹ ہے ۔اس ایونٹ میں ایئر یونیورسٹی نے کسی یونیورسٹی کو شامل نہیں کیا بلکہ ارد گرد کے کالجز کی ٹیموں کو موقع دیا ہے۔۔
فیسٹیول کے پہلے روز کرکٹ کے 4میچز کھیلے گئے، کرکٹ ایونٹ ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلا گیا۔
پہلے میچ میں ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس نے ایل جی ایس کیمپس ون کو شکست دی۔ دوسرے میچ میں مسلم کالج اورایل جی ایس کیمپس ٹو کے مابین کھیلا گیا جو مسلم کالج نے جیت لیا۔
تیسرا میچ اسپائر نے پاک جرمنی انسٹیٹیوٹ کو دھول چٹا دی، چوتھے میچ میں پنز کالج لودھراں نے ایل جی ایس کیمپس کو تھری کو ہرایا۔
سیمی فائنل میچز کل بروز جمعرات 22فروری کو کھیلے جائیں گے۔