Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی ای او سکینڈری ملتان کا تبادلہ معمہ بن گیا

عدلیہ کے آرڈر کے برعکس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان کے ریلیونگ آرڈر جاری کئے جانے کا انکشاف

بتایا گیا ہے کہ سرنڈر کئے جانے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان نے ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر لیا، عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا اور ابھی چیف سیکرٹری پنجاب نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

لیکن ملتان کے ایک اعلیٰ آفیسر تعلیم نے ڈی ای او شیخ رفیق احمد کو ریلیو کروادیا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈی ای او شیخ رفیق احمد کو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی الیکشن مہم چلائے جانے پر تحفظات تھے، اور انہوں نے مختلف افسران، سکولز سربراہان اور اساتذہ کو بھی برملا یہ کہہ دیا تھا کہ ہمارا کام درس وتدریس ہے، ہمارا کام کسی سیاسی پارٹی کی انتخابی مہم چلانا نہیں ہے، اس پر ان کے اعلیٰ آفیسر تعلیم کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے۔

اس پر ایک با اثر سیاسی لیڈر کے ذریعے شیخ رفیق احمد کو پہلے سرنڈر اور اب ریلیو کردیا گیا ہے، حالانکہ ابھی چیف سیکرٹری پنجاب نے ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق فیصلہ کرکے ہائیکورٹ کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔

تعلیمی حلقوں نے صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے حکام نے موقف دینے سے گریز کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button