Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں انسداد منشیات پراجیکٹ کی تقریب

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ سوشل ایکشن پراجیکٹ بابت انسداد منشیات منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے صدارتی خطاب میں کہا کہ منشیات کے عادی افراد معاشرے کا حصہ ہیں، مگر یہ نوجوانوں میں تیزی سے سرایت کرنے والی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

آج کا یہ سیمینار جامعہ زرعیہ کے ایکٹیو سٹیزن شپ اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام بھی اسی وبا کی کڑی ہے۔

اس سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں انسداد منشیات کے بارے آگاہی دینا ہے۔ ایسے پروگرامز نوجوانوں میں لیڈر شپ صلاحیت کو نہ صرف فروغ دیتے ہیں، بلکہ ان کو ایک مرد آہن بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

انچارج کیریئر بلڈنگ سوسائٹی ڈاکٹر رانا نعیم خان طور نے کہا کہ آج والدین کو نوجوانوں کے کردار پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔آج کا نوجوان مارفین کی گولی کا ٹیکا لگاتا ہے، جس کی وجہ سے معاشرے میں ایچ آئی وی پازیٹو جیسی موذی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

معاشرے کو ان افراد کے ساتھ میل جول کی ضرورت ہے اور ان کو ہر طرح کی علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہ محروم افراد احساس محرومی سے بچ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اورک آفس کے تحت ہونے والی تقریب میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی اور (CBS) نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر عمیر وقاص نے کہا کہ آج کے نوجوان کا المیہ یہ ہے کہ وہ نشہ کا عادی بن چکا ہے، جس کی وجوہات ہمارے اپنے رویے اور کسی بھی میدان میں ہار کی وجہ سے نوجوان بہت جلد نشہ کا سہارا لیتے ہیں۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالمنان مدثر اعجاز ارشد اور اویس نے ادا کیے۔

آخر میں سوالات اور جوابات کا تبادلہ بھی ہوا شرکاء نے بھرپور انداز میں منشیات کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور سوالات کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button