Breaking NewsEducationتازہ ترین
بینولنٹ فنڈ سے تعلیمی اسکالرشپ کی ادائیگی کے لیے درخواستیں طلب
زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کو بینولنٹ فنڈ سے تعلیمی اسکالرشپ کی ادائیگی کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام ریگولر ملازمین ، آفیسرز اور اساتذہ اپنے بچوں کے سکالرشپ کےلئے درخواستیں 15 مئی تک خزانہ دار آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔
اہل ملازمین کی کم از کم تین سال کی سروس ہونی چاہیے، کنٹریکٹ/ڈیلی ویجز ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
تعلیمی اسکالرشپ کے لئے آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، درخواست کے ساتھ ایف آر سی اور سیلری سلپ کی فوٹو کاپی منسلک ہونی چاہیے۔