Breaking NewsEducationتازہ ترین
نشتر ہسپتال ملتان سمیت پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل لگانے کا عمل شروع
پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل لگانے کا عمل شروع کردیا گیا، نرسنگ کالجز میں پرنسپل کی تعیناتی کیلئے 6 مئی تک درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ درخواستیں وصول کرکے انٹرویوز کے ذریعے پرنسپلز نرسنگ کالجز کی سلیکشن کرے گا، ان کالجز میں کالج آف نرسنگ میو ، کالج آف نرسنگ جنرل ہسپتال، کالج آف نرسنگ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، ڈی ایچ کیو فیصل آباد، بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی، نرسنگ کالج نشتر ہسپتال ملتان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، اوکاڑہ، نارووال، خوشاب، چکوال اور گجرات کے نرسنگ کالجز کی پرنسپل شپ کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔