Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی خالی اسامیوں کےلئے کیسز طلب

پنجاب بھر کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے خالی آسامیوں پر تعیناتی کےلئے کیسز طلب کرلئے گئے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پینلز) نے پنجاب کے تمام ڈائریکٹرز کے نام ایک لیٹر میں انہیں کہا ہے کہ ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کی تمام آسامیوں پر پینلز بھجوائے جائیں۔
یہ سارے کیسز 24مئی تک ارسال کرنا لازم ہوں گے، تاخیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔