Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں داخل ہونے والے چھ نامعلوم مسلح افراد پکڑے گئے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخل ہونے والے چھ آوٹ سائیڈر اسلحہ سمیت پکڑے گئے، جنہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات زکریا یونیورسٹی کے مین گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے چھ افراد کو کیمپس میں داخلے سے قبل دستاویزات دکھانے کو کہا تو وہ ٹال مٹول کرنے لگے، جس پر انکی تلاشی لی گئی توان سے پستول برآمد ہوئے، جس پر انکو حراست میں لے لیا گیا۔

بعد میں آر او نے تفتیش کے بعد پولیس تھانہ الپہ کے حوالے کردیا۔ تاہم یونیورسٹی حکام نے انکے بارے میں مزید تفصیل بتانے سے انکار کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button