ایمرسن یونیورسٹی میں آرٹ اینڈ کرافٹ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی آرٹ اینڈ کرافٹ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عنوان سے ایک روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی فادیہ کاشف چیئرپرسن تارے زمین پر فلاحی تنظیم تھیں ۔
اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مختصر عرصے میں اس نے اپنے ہونہار طلباء کی وجہ سے خطے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
ادارہ میں موجود طلباء کی مختلف سوسائٹیز اس میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے جہاں طلباء میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے وہیں ان کے اندر زندگی گزارنے کا سلیقہ بھی آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں ایسے جدید مضامین کا آغاز کیا گیا ہے، جس سے طلباء دوران تعلیم ہی رزق حلال کمانے کے قابل ہو جائیں گے، اور ایمرسن یونیورسٹی کے طلبا ء اپنے اخلاق اور کردار کی بنیاد پر ملک وقوم کے لیے فخر کا باعث بنیں گے۔
مہمان خصوصی فادیہ کاشف چیئرپرسن تارے زمین پر فلاحی تنظیم نے اس موقع پر آرٹ اینڈ کرافٹ سوسائٹی کے منتخب ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی، اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ طلباء دوران تعلیم ہی مختلف معاملات میں یونیورسٹی انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی میں ایک ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔
ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں مہمان خصوصی اور وائس چانسلر نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے محترمہ فادیہ کاشف کو بتایا یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے مابین صاف شفاف پاکستان مہم کے تحت شجر کاری جاری ہے۔
نمائش میں شعبہ ریاضی کے ماڈل کو اول جبکہ اکنامکس دوسری اور شعبہ شماریات کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔
تقریب کا انعقاد پروفیسر مسعود رضوی ،پروفیسر رابعہ محسن اور پروفیسر یاسر وڑائچ نے کیا۔