Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیا بیس بال انڈر 15چیمپین شپ کے لیے پاکستان کی ٹیم چائنہ پہنچ گئی

ایشیاء کپ انڈر 15میں شرکت کے لیے پاکستان انڈر 15بیس بال ٹیم چائنا پہنچ گئی۔

ڈی جی سپورٹس بورڈ پاکستان شعیب کھوسو نے ٹیم کو نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعا کے ساتھ رخصت کیا۔
چائنا جانے والی پاکستانی بیس بال ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد حسن جمیل۔کوچ محمد زوہیب ملک جبکہ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے عبدالرحمن اور محمد عمر اسلام کا تعلق ملتان سے ہے۔

ہیڈ کوچ محمد حسن جمیل نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے انشاءاللہ اس ایونٹ میں کامیابی پاکستان کو حاصل ہوگی۔

کوچ محمد زوہیب ملک نے روانگی سے قبل کہا کہ پاکستان کی ٹیم متوازن ہے اور امید ہے کہ بہتر رزلٹ دے گی۔

عبدالرحمن اور عمر اسلام نے کہا کہ پہلی بار پاکستان ٹیم کی نمائندگی ہمارے لیے اور ملتان کے لیے باعث اعزاز ہے، کیمپ میں کوچز نے بھرپور محنت کرائی ہے ۔بہترین نتائج کے کیے پر امید ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button