Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو 1-3سے شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعے کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔
بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ٹورنامنٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان میچ اس وقت یکطرفہ ہوگیا جب پاکستان کے ایک گول کے مقابلے میں بھارت نے دو گول کر دیے۔
اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ مدِ مقابل ہوئی ہیں۔
ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے اعدادوشمار کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو سب سے زیادہ بار جیتنے کا سہرا پاکستان اور بھارت کے پاس ہے کیونکہ دونوں ممالک دو دو بار یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں اور ایک مرتبہ دونوں ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پاچکی ہیں۔
پاکستان اب تک جاپان کے خلاف ایک میچ کھیل چکا ہے جو بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا تھا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بھارت کو 9-0 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button