Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا ایک اور اعزاز

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ینگ اسلامی بینکر پروگرام میں ایئر یونیورسٹی کے 10 طلباء کو منتخب کرلیا گیا۔

ا یئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ جس کے بی بی اے کے طلباء کو اس پروگرام کے تحت سٹیٹ بنک نے خصوصی وظیفہ پر اسلامی بنکاری کی ٹریننگ اور سرٹیفکیٹ کیلئے منتخب کیا ہے۔

ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر محمد عباس نے اس سلسلے میں سٹیٹ بنک اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ اینڈ فنانس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کو پاکستان میں اسلامی بنکاری کے فروغ کیلئے سنگ میل قرار دیاہے۔

ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیم کے فرو غ کیلئے کوشاں ہیں ۔

10 طلباء کا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ینگ اسلامی بینکر پروگرام میں سلیکٹ ہونا ایئر یونیورسٹی کیلئے اعزاز ہے ۔
نادار طلباء کیلئے ایئر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں 50فیصد کی رعایت دی ہے ۔18ستمبر داخلوں کی آخری تاریخ ہے ۔طلبہ کو اس موقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button