Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آسٹریلیا اور سری لنکا کے زرعی سائنسدانوں کے وفد کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ

آسڑیلیا کے سائنسدان ڈاکٹر ہاورڈ ہال ،ڈاکٹر تلک اور سری لنکا کے ڈاکٹر راجیندر ادھیکاری نے ایگریکلچر کالج میں آم اور ٹماٹر کے کاشتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ،ڈین ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر ناظم لابر،ڈاکٹر منور رضا کاظمی ، ڈاکٹر انور شاہ ، ڈاکٹر سہیل ایاز ، عبدالغفار گریوال ، نعمان اعجاز ، شہزاد صابر و دیگر فکیلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر ناظم لابر نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے سائنسدانوں کو آگاہ کیا ، اور اس کے تدارک کے لیے تجاویز مانگیں، جس پر آسٹریلیا اور سری لنکا کے ماہرین نے تفصیل کے ساتھ بات چیت کی اور اہم تجاویز کاشتکاروں اور سٹیک ہولڈرز کو دیں ۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ وہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ اس حوالے سے ایک پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں ، جس سے براہِ راست فایدہ کاشتکاروں کو ہو گا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈین ڈاکٹر حکومت علی اور ڈاکٹر ناظم لابر کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button