اولین کرکٹ کلب کایوم تاسیس
اولین کرکٹ کلب ملتان کے 44ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت بانی کلب محمد جمیل کامران نے کی، جبکہ کلب کے پیڑن انچیف ڈاکٹر فرحان خان مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر صدر اولین سپورٹس خرم شہزاد بٹ، سیکرٹری زوہیب ملک، صدر اے او کلب منظور لطیفی، صدر اولین ینگسٹر محمد عرفان یوسف، صدر مسلم جمخانہ حسن جمیل، صدر ملتان ینگسٹر امجد رزاق بھٹہ، مخدوم مظفر عالم، عدنان خان، جنید خان، عبداللہ چاند، نثارالحق، جمیل اختر، عبدالرحمن مزمل، صدر قاسم باغ ینگسٹر صداقت علی قریشی، صدر خداداد جمخانہ ارشاد سونی سمیت کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان خان نے کہا کسی بھی ادارہ کی کامیابی اسی میں ہوتی ہے کہ اس میں تربیت یافتہ لوگ دنیا میں اپنے ادارے کا نام روشن کرتے رہیں اولین سپورٹس ایک ادارہ بن چکا ہے، تبھی یہاں کے کھلاڑی ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنے خطہ کا نام روشن کررہے ہیں۔
ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم سب اولین سپورٹس کی فیملی کا حصہ ہیں بانی کلب محمد جمیل کامران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملتان کے قدرتی ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے اس کلب کی بنیاد رکھی۔
بانی کلب محمد جمیل کامران نے کہا کہ انیس سو اسی میں چند دوستوں کے ساتھ ملکر اولین سپورٹس کرکٹ کلب کی بنیاد رکھی تاکہ ملتان کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر ماحول میں کھیلنے کے مواقع میسر آسکیں، لگایا ہوا پودہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کے کھلاڑی انٹر نیشنل اور نیشنل پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، جبکہ اسی کلب کے ساتھ مزید تین کلب بھی اولین سپورٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کی خدمت اور فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔
انہوں نے اس عظم کا بھی اظہار کیا ہے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ کھیلوں کے میدان آباد رکھیں گے۔
اس موقع پر اولین سپورٹس کے رئیس بشیر اور عمر اسلام کو ایشیا کپ جونیئر اور ایشیا کپ سینئر بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی اور حسن جمیل اور زوہیب ملک کو بطور انٹر نیشنل کوچ پاکستان بیس بال بنے ٹیم بننے پر خصوصی ایوارڈ دیے گئے، تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا ۔