Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کا عوامی لیبارٹریز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

میڈیکل کی میدان میں جدید ریسرچ کےلئے ویمن یونیورسٹی ملتان اور عوامی لیبارٹریز کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جس کا مقصد طبی مہارتوں کااستعمال اور میڈیسن کی دنیا میں ریسرچ کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور عوامی لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر عرفان شاہد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ تحقیق اور تعاون کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ادارے طب کی دنیا میں فلاح انسانیت کےلئے ملکر کام کریں گے۔
یہ معاہدہ کثیر جہتی ہے جس میں پروڈکشن کی تیاری اور اس کی پبلسٹی، ایجادات ، ٹریننگ اور ، تربیتی اقدامات، اور انٹرن شپ کے مواقع پیدا کرنا شامل ہے۔

یہ تعاون ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ صنعت کے عملی روابط کو فروغ دینے اور ان کے تعلیمی حصول کے حقیقی دنیا کے اطلاق کو بڑھانے کے لیے ایک منفرد راستہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف بیماریوں کے خلاف طبی علاج کی تاثیر کا جائزہ لینے کے لیے ایک مضبوط نگرانی کے فریم ورک کی اہمیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عوامی لیب کے سی ای او ڈاکٹر عرفان شاہد نےاس معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے صحت اور اس سے جڑی مسائل کے حل کےلئے کوششیں کریں گے، ہمیں یقین ہے اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر اوورک ڈاکٹر کنول رحمان، مختلف شعبوں کی سربراہ بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button