Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ہڈیوں کے بھر بھرا پن بارے آگاہی سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کے بھر بھرا پن کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے سیمینار کے گیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد گل شعبہ آرتھو پیڈک نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا اور ایسے آگاہی سیشنز کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور استاد طلباء کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی ترغیب بھی دینی چاہیے تاکہ وہ دماغی اور(physically)صحت مند رہیں۔

اس موقع پر گیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد گل نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان جب 40 سال کی عمر میں پہنچتا ہے، اس وقت ہڈیاں آہستہ آہستہ اپنی طاقت کھونا شروع کر دیتی ہیں۔عموما ایسے لوگوں کی دوسری ہڈیوں کے ساتھ ساتھ کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ہسپتالوں میں بھی زیادہ تر کولہے کی ہڈیوں کے مریض زیادہ آتے ہیں خدا نخواستہ ایسی صورتحال آئے تو ایسے میں خاندان پر بھی دباؤ آجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یونیورسٹی کے ساتھ مل کر یہ کوشش ہوگی کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں کہ ہڈیوں کا بھر بھرا پن کیا ہے اور اس کی وجہ سے کیا کیا مسائل آ سکتے ہیں۔

ہم ڈاکٹرز ایسے لوگوں کو تجویز کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں دو چیزیں بہت اہم ہیں ہڈیوں کی زندگی کو بڑھانا ہے تو خوراک کو توازن میں رکھیں جس میں پروٹین منرل اور فروٹ استعمال کریں۔

دوسرا باقاعدگی کے ساتھ واک جم وغیرہ کریں جس سے نہ صرف ہڈیاں بلکہ پٹھے مضبوط ہوں گے اور انسان دماغی اور (physically) تندرست رہے گا۔

آخر میں ڈاکٹر عمیر وقاص نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر محمد آصف رضا،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عمیر سلطان،طیب سردار سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button