Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"پاکستان نیوی میں شمولیت : آگاہی پروگرام” سے متعلق سیمینار

پاکستان نیوی کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ اف انٹرن شپ اینڈ جاب پلیسمنٹ ,ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر نگرانی "پاکستان نیوی میں شمولیت:آگاہی پروگرام” سے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر عامر حسین خان، آفیسر انچارج ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن کمیٹی ملتان شریک ہوئے، انہوں نے اپنا اظہار خیال پیش کرتے ہوئے وہ تمام تر ہدایات دیں کہ ایک طالب علم کس طرح سے پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے، تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا، جس کے ذریعے اپلائی کرکے ٹیسٹ دیا جا سکتا ہے، طلباء کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن بہت کامیاب رہا، جس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی

رئیس ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے مطابق کہ رزق حلال طلباء کے لئے کتنا اہم ہے، پروفیسر محمد عثمان جان نے تقریب کے اختتام پر وضاحت کرتے ہوئے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل میں ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پروفیسر مقصود رضوی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button