Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تپ دق کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام تپ دق کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا تاکہ بنیادی روک تھام کے ذریعے پاکستان میں ٹی بی کے زیادہ پھیلاؤ کا مقابلہ کیا جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق چیئرمین شعبہ پلمونولوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ٹی بی کی جلد تشخیص کے فوائد کو واضح کیا، اور ٹی بی کے خطرے کے عوامل پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تپ دق،ٹی بی ایک متعدی پھیلنے والا انفکشن ہے جو آپ کے پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کے دوسرے حصوں جیسے آپ کے دماغ ریڑھ کی ہڈی میں بھی پھیل سکتا ہے۔
اگر علاج کی بات کریں تو کم ازکم اس مرض میں چھ سے نو ماہ تک دوائی لینا پڑتی ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے جانورں میں ٹی بی جو کہ انسانوں کو لگ سکتی ہے کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اور ٹی بی کنٹرول کے لیے علاج سے زیادہ روک تھام کے تصور پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button