Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے دو بڑے اکٹھ

ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسقاط حمل کی بیماری کے متعلق ضلع خانیوال کے کسان حضرات کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلے میں  ضلع خانیوال کی مختلف تحصیلوں بشمول تحصیل جہانیاں اور تحصیل کبیروالا کے کسان وسیلوسس (اسقاط حمل) کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس تھے۔

سیمینار میں 60 سے زائد پروگریسیو فارمر نے شرکت کی، ڈاکٹر میاں محمد اویس اور ڈاکٹر رضا حمید نے جبکہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق رامے ڈاکٹر عبدالصمد (ریسرچ فیلو) اور ڈاکٹر عادل نے بروسیلوسس (اسقاط حمل) کے مختلف پہلوؤں جیسا کہ اس کی وجوہات ، ترسیل، علامات، تشخیص اور تدارک کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی، جبکہ ڈاکٹر محمد رضا حمید نے فارمر حضرات کو یونیورسٹی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈاکٹر طارق رامے نے اس موقع پر بی زیڈ یو کی ریسرچ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ موضع مان والا ہونے والی تقریب میں 50 سے زائد فارمر نے شرکت کی۔

جس میں اس بیماری کے تدارک اور روک تھام پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن رضا اور ڈاکٹر شعیب قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button