Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پانی کا عالمی دن : زرعی یونیورسٹی میں واک کا اہتمام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی سربراہی میں آگاہی واک کی گئی، پانی کے عالمی دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو اس کی اہمیت کا احساس دلایا جائے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کا کہنا تھا کہ پانی ہماری زندگی کا اہم جز ہے اس کی کمی سے دنیا میں زندگی کا وجود بے معنی ہو کر رہ جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پانی کی کمی کا مسئلہ ایک سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ زمین کے 71 فیصد حصے پر پانی اور 29 فیصد پر خشکی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی بنیادی قلت کی وجہ دوسرے ممالک کے مقابلہ میں پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت کم ہے۔ملکی سطح پر آج سے ہی پلاننگ نہ کی گئی تو پاکستان کو بھی پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر عالمگیر اختر خان اور ڈاکٹر سرفراز ہاشم نے کہا کہ پانی اور توانائی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں۔بد قسمتی سے پاکستان میں پانی سے صرف آٹھ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پانی کے قطرے قطرے کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ پانی زندگی ہونے کے ساتھ ساتھ دولت بھی ہے۔

آگاہی واک میں ڈاکٹر محسن نواز، ڈاکٹر سیف اللہ، ڈاکٹر محسن خان، ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button