Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یوم لٹریسی کے حوالے سے واک اور تقریب کا اہتمام

ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام عالمی یوم لٹریسی کے حوالے سے محکمہ لٹریسی کی مرکزی تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن کی صدارت میں ہوئی ۔

رضا ہال میں ہونے والے سیمینار میں سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان اور ڈی او لٹریسی محمد عامر رزاق بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر عالمی یوم لٹریسی کے سلسلے میں شرکاء نے آگاہی ریلی بھی نکالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن نے کہا کہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔وطن عزیز میں لٹریسی ریٹ میں اضافہ کرنا ناگزیر یے۔

اے ڈی سی آر نے کہا کہ لٹریسی پراجیکٹ کے ذریعے تعلیم بالغاں و نسواں کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جبکہ قلیوں،سینٹری ورکرز اور قیدیوں کیلئے سکولز قائم کئے گئے ہیں ۔

امیر حسن نے بتایا کہ دارلامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھی لٹریسی سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں ۔

سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پرائمری سطح پر معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو ہر قسم کی معاونت جاری رکھیں گے ۔

ڈی او لٹریسی عامر رزاق نے کہا کہ پاکستان کا لٹریسی ریٹ 60 فی صد ہے جو انتہائی کم ہے۔ایشیاء میں وطن عزیز بدقسمتی سے انتہائی کم لٹریسی ریٹ پر ہے۔

عامر رزاق نے کہا کہ سول سوسائٹی اور سٹیک ہولڈرز بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔

بعد ازاں آگاہی ریلی میں سول سوسائٹی اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button