Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: شعبہ ویٹرنری سائنسز میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز زکریا یونیورسٹی میں دوسری ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کا مقصد ون ہیلتھ کے تناظر میں خوراک اور پانی سے پھیلنے والی حیوان اور بیماریاں تھا۔

اس ورکشاپ کا انعقاد ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل ریسرچ پروگرامز فار یونیورسٹیز کے تحقیقاتی پراجیکٹ کی معاونت سے کیا گیا، جس کا مقصد ون ہیلتھ کے مقصد کو اجا گر کرنا تھا تاکہ ویٹرنری ڈاکٹرز، طبی ماہرین اور دیگر ماہرین صحت کو ایک چھت کے نیچے لایا جا سکے تاکہ وہ اپنی سوچ اور مشترکہ خیالات کے تبادلے سے انسانوں اور جانوروں کو اس اہم حیوان اور بیماری سے بچانے کے لیے ممکنہ لائحہ عمل اختیار کر سکیں۔

تقریب کے پیٹرن ان چیف وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) ، چیف آرگنائزر اینڈ ریسورس پرسن ڈاکٹر میاں محمد اویس ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی، مہمان خصوصی( سابقہ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، ریسورس پرسن ڈاکٹر شاکر جواد ہینری ایم جیکسن فاونڈیشن فار ایڈوانس منٹ آف ملٹری میڈیسن یو ایس اے، آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان انور ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی ،آرگنائزر تھے۔

پروفیسر اختر نے کہا کہ این آر پی یو کا یہ تحقیقی پراجیکٹ ہمارے اور جامعہ زکریا کے لیے ایک اعزاز ہے اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کاوش سے حیوان آور بیماریوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر قابو پایا جاریا ہے۔ اس طرح معیشت کو مثبت فائدہ حاصل ہو گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

فارمل سیشن کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button