Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اظہر حیات کی شماریات میں پی ایچ ڈی مکمل

گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج ملتان کے پروفیسر اظہر حیات نے شعبہ شماریات زکریا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔

پروفیسر اظہر حیات نے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیاب دفاع کیا، ان کے مقالہ کا موضوع”فصلوں کی پیداوار پر مٹی کی خصوصیات کے اثرات کو دریافت کرنے کے لیے شماریاتی تحقیقات” تھا۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی سرپرستی کا باعث قرار دیا ہے، علمدار حسین کالج کے سٹاف ممبران نے انہیں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button