Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیاء کپ جیتیں گے: بابر اعظم پر عزم

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں گے،سنٹرل کنٹریکٹ پر ایشوز شیئر نہیں کرسکتا، ایشیا کپ جیتیں گے ایشیا کپ کیلئے کھلاڑی پرجوش ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔

اس ایونٹ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ میں جائیں گے اور دونوں ایونٹس جیتیں گے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے بطور کپتان انہوں نے پہلی پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس ملاحظہ فرمائیں ۔

ملکی وغیر ملکی صحافیوں کے ایک بڑے جم غفیر میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ملتان آکر اچھا لگا ہے۔آخر ی بار ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔

پی ایس ایل کیلئے بھی آئے تھے لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کا اپنا ایک رنگ ہے۔پہلے میچ میں نیپال ہے۔اس کو کمزور نہیں لیں گے۔اس میں کئی اچھے پلیئرز شامل ہیں۔بھرپور محنت کے ساتھ ایکشن میں ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ عالمی نمبر ایک بننا اعزاز ہے،آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ہم افغانستان کے خلاف جیت کر یہاں تک پہنچے ہیں۔اسے برقرار رکھیں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس لیول پر بھرپور توجہ ہے۔

سخت شیڈول کے باعث فلائٹس کا انتظام اسی حوالہ سے ویسا ہی ہے،کھلاڑیوں کو بھرپور آرام بھی ملے گا۔
کوئی فیورٹ نہیں ہے جو اچھا کھیلے گا،جیتے گا،ہم جیتنے کیلئے کھیلیں گے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ تاحال سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ہوا۔اس میں کچھ چیزیں ہیں ،جو یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آپ کے سامنے شیئر نہیں کی جاسکتیں، لیکن امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہوگا۔

پی سی بی سے معاملات فائنل مرحلہ تک پہنچ گئے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ مجھ سے فینز ہر میچ میں سنچری چاہتے ہیں لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر میچ میں سنچری نہیں ہوتی لیکن میں طویل اننگ کی کوشش کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ قومی کھلاڑی مکمل فٹ ہیں۔ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے پرعزم ہیں۔بھرپور کرکٹ اور مصروف شیڈول کے باوجود کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان پر ڈالے جانے والے بوجھ کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ بھی ساتھ ہےکپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ملتان کے پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کی انہیں خوشی ہے اور ہم سب ملتان سے ایشیا کپ کی ابتدا ہونے پر بہت خوش ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button