سکولمپکس گیمز : اتھلیکٹس بہاول پور ڈویژن کے کھلاڑی چھا گئے
سکولمپکس گیمز کے تحت ہونے والی بوائز اتھلیٹکس چمپیئن شپ میں بہاول پور ڈویژن کے کھلاڑی چھا گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکولمپکس گیمز کے تحت ہونے والی بوائز اتھلیٹکس چمپیئن شپ کے مقابلوں میں 100 میٹر ریس کی کیٹیگری میں بہاول نگر کے طالب علم نعمان نے طلائی تمغہ، مظفرگڑھ کے شہروز نے نقرئی اور بلوچستان کے دانیال نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
200 میٹر ریس کی کیٹیگری میں مظفرگڑھ کے شہروز نے طلائی، ملتان کے ساجد نے نقرئی جبکہ بہاول پور کے نعمان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
800 میٹر ریس کی کیٹیگری میں خانیوال کے محمد عاصم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا، بہاول نگر کے اسماعیل نے نقرئی جبکہ رحیم یار خان کے شہریار خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
1500 میٹر ریس کی کیٹیگری میں بہاول پور کے احسان اللہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا، خانیوال کے محمد عاصم نے نقرئی اور بہاول پور کے علی عباس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
شارٹ پٹ (گولہ پھینکنے) کی مقابلوں میں بہاول پور کے زین نے طلائی تمغہ، راجن پور کے محمد راشد نے نقرئی اور بہاول نگر کے غلام علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ڈسک تھرو (تھالی پھینکنے) کے مقابلوں میں بہاول نگر کے مدثر امان نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ بہاول پورکے ثقلین معین نے نقرئی اور آزاد کشمیر کے عمر عباس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
نیزہ بازی کے مقابلوں میں آزاد کشمیر کے فیضان نے طلائی، مظفرگڑھ کے محمد راجہ نے نقرئی اور بہاول نگر کے عمر شہزاد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
لانگ جمپ کی کیٹیگری میں بہاول پور کے محمد نعمان نے طلائی، بہاول نگر کے محمد زبیر نے نقرئی اور ملتان کے محمد ساجد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ہائی جمپ کی کیٹیگری میں بہاول پور کے سلمان نذیر نے طلائی، بہاول نگر کے امین حسین نے نقرئی اور راجن پور کے محمد عبیداللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ٹرپل جمپ کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے محمد حماد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا، بہاول نگر کے عامر حسین نے نقرئی جبکہ بہاول نگر ہی کے افتخار نے تیسری پوزیشن کےساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
فور ہنڈرڈ کی ریلے ریس کیٹیگری میں بہاول نگر نے پہلی، مظفرگڑھ نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ فورفور ہنڈرڈ کی ریلے ریس کیٹیگری میں بہاول پور نے پہلی، بہاول نگر نے دوسری اور مظفرگڑھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔