Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم کی ملتان آمد پھول نچھاور

بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پر ملتان پہنچ گئی۔

ملتان پہنچنے مہمان یوتھ کرکٹرز کو پھولوں کی سلامی پیش کی گئی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو سخت سکیورٹی انتظامات میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا ۔

دریں اثناء بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک چار روزہ ۔3 ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، واحد چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

ون ڈے میچز 10 , 12 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے ٹی 20 میچز 16اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سٹیڈیم میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

دریں اثناء بنگلہ دیش ٹیم نے ملتان پہنچنے کے بعد پہلا دن ہوٹل میں آرام کرتے ہوئے گذارا۔ آج اور کل تین نومبر کو پریکٹس کیسیشن کیلئے ملتان سٹیڈیم جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان انڈر ٹیم آج دو نومبر کو لاہور سے بذریعہ سڑک ملتان پہنچے گی، اور پہلا دن آرام کرے گی اور کل 3نومبر کو ملتان سٹیڈیم پریکٹس کرے گی ۔

تین نومبر کو بعد سہ پہر چار روزہ میچ کی چیمپئن ٹرافی کی رونمائی تقریب ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

4 نومبر سے پاک بنگلہ دیش ٹیمیں سیریز کا اکلوتا چار روزہ میچ ملتان سٹیڈیم پر کھیلیں گیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button