Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انڈر 19 کرکٹ : بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ون ڈے سیریز جیت لی

بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سےشکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

بنگلہ دیش کے پرویز جبون کو شاندارآل راؤنڈ کار کردگی دکھانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر19 ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے 221 رنز کا ہدف 41 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر محمد عاشق الرحمٰن شبلی نمایاں بیٹر رہے ، ان کی 72 رنز کی شاندار اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کپتان احرار امین اور پرویز جبون کی شاندار 85 رنز کی شراکت نے بنگلہ دیش کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، احرار امین نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پرویز جبون نے بغیروکٹ گنوائے 57 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی، محفوظ الرحمٰن 2 رنز بناکر ںاٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور محمد زیشان نے 2،2 جبکہ محمد اسماعیل نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ فیصلہ کیا۔

پاکستان کو اننگز کے ابتدا میں ہی پہلے وکٹ کا خصارہ اٹھانہ پڑا، اوپنر محمد فاروق بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان سعد بیگ اور طیب عارف نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 44 رنزبنائے۔ سعد بیگ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

طیب عارف اور عُزیر ممتاز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز جوڑے۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔

طیب عارف نے 8 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 87 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، عرفات منہاس نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

عُزیر ممتاز 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے، سعد بیگ 17، شاہزیب خان 15رنز بناکر پویلین لوٹے، پاکستان کے 4 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رفیع الزماں اور روہانت بورسن نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا دونوں نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پرویز جبون نے 2 جبکہ اقبال حسین نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button