Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی لاہور آمد، ایشیاء کپ کا میچ بھی دیکھیں گے

بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا ایشیاء کپ کے میچز دیکھنے لاہور پہنچ گئے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا پیر کو لاہور پہنچے، انہیں اس دورے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے مدعو کیا تھا۔

اس دورے کے دوران وہ 5 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کا میچ کا بھی دیکھیں گے۔

راجر بنی اور راجیو شکلا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تو چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعد ازاں بنی اور شکلا کو لاہور کے مقامی ہوٹل لے جایا گیا، جہاں ذکا اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے بی سی سی آئی کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے خطے میں کرکٹ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بنی اور شکلا نے ان کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ذکاء اشرف نے جوش و خروش سے ہاتھ اٹھائے۔

قارئین کی دلچسپی کے لئے بتاتے چلیں کہ راجر بنی 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے 1984 میں سنیل گواسکر کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا۔

راجر بنی اور راجیو شکلا کے ساتھ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری یودھویر سنگھ اور بی سی سی آئی کے نائب صدر کے سیکریٹری محمد اکرم بھی لاہور پہنچے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button