Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں "بی  ڈے” کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام "بی ڈے” کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل تھے۔

اس بین الاقوامی دن کو منانے کا بنیادی مقصد ماحولیاتی نظام کے لئے شہد کی مکھیوں اور دیگر پولی نیٹرز کے کردار کو تسلیم کرنا ہے۔اس بین الاقوامی کانفرنس میں 15 سے زائد محققین نے مقالہ جات پڑھے۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے اپنے خطاب میں زرعی یونیورسٹی ملتان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت میں پولی نیٹر مکھیوں کا بہت اہم کردار ہے، خصوصا پاکستان میں دس ہزار مگس بان 1200 ٹن شہد پیدا کر رہے ہیں۔
جنوبی پنجاب کی مختلف فصلات جیسے کہ تیل دار کینولہ سورج مکھی کا تیل چارہ جات لو سن اور ان کی پیداوار پولی نیٹر کی وجہ سے بہتر ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ مکھیاں ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں، مختلف طرح کی مکھیاں فصلات کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

زرعی یونیورسٹی ملتان اس وقت لوسن کے بیج کی مکھیوں کے ذریعے پیداوار کے تجربات کر رہی ہے، جس سے ملکی درآمدات میں نمایاں کمی ہوگی۔

مزید سیمینار میں حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عالمی دن کے موقع پر شہد کی مکھیوں اور دوسری انوع کی مکھیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے عالمی کانفرنس کے انعقاد پر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن پولی نیٹر مکھیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلباء و طالبات اور اساتذہ تحقیق میں مصروف ہیں۔

کانفرنس کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے تمام مہمانوں اور منتظمین کا کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جمعہ خان ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بلوچستان،غلام رسول،سہیل اقبال،معین الدین،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر مدثر علی،ڈاکٹر محمد نعیم،ڈاکٹر فواد احمد خان ظفر سمیت دیگر فیکلٹی کاشت کار اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button