Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کینٹ پبلک سکول اینڈ کالج ملتان کی پرنسپل بینش سعید کا بڑا اعزاز

کینٹ پبلک سکول اینڈ کالج ملتان کی پرنسپل بینش سعید نے بیسٹ ایشیئن پرنسپل کا ایوارڈ جیت لیا ہے، بینش سعید نے اپنا ایوارڈ وطن کے شہیدوں، غازیوں اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم فراہم کرنے والی خواتین اساتذہ کے نام کیا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایشین ایجوکیشن کنکلیو( Asia Education Conclave )کے زیر اہتمام بیسٹ ایشیئن پرنسپل کی کیٹیگری میں ایشیاء کے 15 ممالک سے 2085 مرد و خواتین پرنسپلز نے مقابلے میں شرکت کی۔

دوسرے مرحلے میں 275 شارٹ لسٹڈ امیدواروں میں سے کینٹ پبلک سکول و کالج ملتان کی خاتون پرنسپل بینش سعید کو آن لائن ٹیچنگ، ماسٹر ٹریننگ، کوچنگ، تربیتی کورسز اور ایڈمنسٹریٹو اصلاحات میں ممتاز حیثیت کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔

بینش سعید نے ٹیچر سے کوارڈینیٹر، ماسٹر ٹرینر اور پرنسپل سے ایشیئن بیسٹ پرنسپل کا سفر نہایت جانفشانی، سخت محنت اور بہترین اصلاحاتی سوچ و فکر سے طے کیا۔

دنیا کے نامور اسکالرز اور محققین پر مشتمل ایشیئن ایجوکیشن کنکلیو کی جانب سے ایوارڈ کی فراہمی دراصل عالمی سطح پر پاکستان کے تعلیمی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔

پرنسپل بینش سعید کا کہنا ۔تھا کہ یہ ایوارڈ پاک فوج کے شہداء کے نام ہے، جو اس وطن پر قربان ہوئے، اور ان خواتین کے نام جو جنگ زدہ علاقوں میں علم کی شمع جلا رہی ہیں، اور آنے والی نسلوں کو جان پر کھیل کر سنوار رہی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button