Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈیرہ غازی خان بورڈ : ترقی کی طرف ایک اور قدم

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے اسناد کی آن لائن تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے "ای۔ویری فکیشن” سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بریفنگ لی۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش،ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب طارق محمود،سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن رشید،کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر، ڈائریکٹر کالجز محمد مظفر حسین،سیکشن آفیسر ساؤتھ پنجاب محمد عامر، آر سی او حبیب الرحمن گاڈی،سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ،ٹیکنیکل پرسن احمد علی قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے بتایا کہ "ای۔ویری فکیشن” کے نظام سے اسناد کی جعل سازی کا خاتمہ ہوگا۔

پہلے اُمیدواروں کو تعلیمی بورڈ آفس آنا پڑتا تھا اب تعلیمی بورڈ ڈی جی خان نے شہریوں کو گھر بیٹھے اسناد کی تصدیق کی سہولت فراہم کردی ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ای ویری فکیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ملتان اور بہاولپور کے بعد اب ڈی جی خان بورڈ میں بھی ای ویر ی فکیشن کا پراسس شروع کرادیا ہے۔

میٹرک اور انٹر میڈیٹ اسناد کی اب آن لائن تصدیق ہوگی۔امیدوار کو اب بورڈ آفس آنے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔امیدوار اور ادارے آن لائن ڈاکومنٹس بھیج کر اسناد کی ویری فکیشن کراسکیں گے۔ ای۔ویری فکیشن سے شہریوں کو سفر کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے بتایا کہ ای۔ویری فکیشن سے وقت اور سرمایہ کی بھی بچت ہوگی۔

علاوہ ازیں انہوں نے تعلیمی بورڈ کے لان میں پودا بھی لگایا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button