Breaking NewsSportsتازہ ترین
آل پاکستان انٹر بورڈز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ تعلیمی بورڈ لاہور کے نام
آل پاکستان انٹر بورڈز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ تعلیمی بورڈ لاہور نے جیت لی، میزبان ملتان بورڈ رنر اپ رہا، فیصل آباد نے تیسری اور بنوں نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
ملتان بورڈ کیمپس گراؤنڈ پر کھیلی گئی چیمپئن شپ کے اختتام پر چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی نے انعامات تقسیم کیے۔
آرگنائزنگ سیکرٹری و سپورٹس انچارج ملتان بورڈ ملک نثار نے مقابلوں بارے بریفنگ پیش کی، اور بتایا کہ لیگ بنیاد پر چیمپئن شپ دو روز جاری رہی۔
چیمپئن لاہور نے تین میچ جیتے، رنر اپ ملتان نے دو اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر فیصل آباد نے ایک میچ جیتا۔
اختتامی تقریب میں پشاور، کوئٹہ اور بنوں بورڈز کے ڈائریکٹر سپورٹس منظر شاہ، محمد بخش اور سید لطیف شاہ نے بھی شرکت کی ۔