Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام نہم کے امتحانات شروع ہوگئے، آج انگریزی کا پرچہ ہوگا

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام نویں کے امتحانات شروع ہوگئے۔

پہلے روز 4 مضامین اکنامکس، ڈریس میکنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ تاریخ پاکستان اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کا پیپر لیا گیا۔

ملتان بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد قاسم، سیکرٹری خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے "ڈی رپورٹرز” کو بتایا کہ کلاس نہم کے امتحانات میں ایک لاکھ 42 ہزار 5 سو 66 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔

امتحانات کے صاف شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، کنٹرول روم بدستور کام کرتا رہے گا، تمام آفیسر بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے، کمرہ امتحان کے گرد دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button