Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے ضمنی امتحان کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کےلئے شیڈول کا اعلان کردیا۔

جاری مراسلے کے مطابق ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 15 ستمبر 2023 سے شروع ہوں گے۔

امیدوار اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 12 اگست تک جمع کراسکیں گے، دوگنا فیس کے ساتھ 16 اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ 19 اگست داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق 19 اگست کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button