Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کا بڑا فیصلہ، نہم کےلئے خصوصی داخلے کا اعلان

تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم جماعت سیشن 2023-25 کے لئے لیٹ ایڈمیشن کی اجازت دے دی ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ جماعت نہم سیشن 23-25 میں اہم وجوہات کی بنا پر ایڈمیشن نہ لینے والے امیدواروں کو خصوصی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے طلبا 15جولائی تک چیئرمین بورڈ کو درخواست دے سکتے ہیں ، جس کی منظوری کے بعد یہ طلباء ڈبل فیس کی شرح کے ساتھ 18جولائی تک اپنے سکول میں ایڈمیشن کراسکیں گے ۔

اس سلسلے میں بورڈ کا پورٹل 17 جولائی تک کھلا رہے گا، رجسٹریشن فارم اور دیگر کوائف 22 جولائی تک بورڈ میں جمع کرانا ہوں گے۔

سرکاری اداروں کے لئے کل فیس 2 ہزار 780جبکہ پرائیویٹ طلباء کے لئے تین ہزار 780 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

نہم جماعت کا امتحان دینے والے طلباء کی عمر یکم اگست کو 13سال اور دسویں کا امتحان دینےوالے کی عمر 14 سال ہونا ضروری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button