Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک دوسرا سالانہ امتحان2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 7142طلباء طالبات نے شرکت کی ،ان میں سے 3765پاس اور 3377فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 52.72فیصد رہا۔

امتحان میں ریگولر امیدواروں کی تعداد صرف 2 رہی دونوں ہی پاس ہوئے ،ریگولر امیدواروں کا نتیجہ 100 فیصد رہا، امتحان میں پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 7140 رہی ان میں سے 3763 پاس ہوئے،پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 52.70 فیصد رہا۔

امتحان میں سائنس گروپ کے 5978امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے 3188پاس ہوئے ،سائنس گروپ کا نتیجہ 55.33فیصد رہا، اسی طرح آرٹس گروپ کے 1164امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 577پاس ہوئے ، آرٹس گروپ کے امیدواروں کا نتیجہ 49.57 فیصد رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button